Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امرناتھ یاترا چھ روز بعد بحال، چھ ہزار سے زائد عقیدت مند جموں سے روانہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اننت ناگ مسلسل چھ روز تک خراب موسمی حالات کے باعث معطل رہنے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا آج (بروز سنیچر) دوبارہ بحال کر دی گئی۔ موسم میں نمایاں بہتری اور یاترا راستوں پر بحالی و مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ نے یاترا دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ تاہم جموں سے آنے والے نئے قافلہ کو صرف بالتل کے راستے کی جانب روانہ کیا گیا۔

    حکام کے مطابق بھگوتی نگر جموں سے 223 گاڑیوں کے قافلے میں 6,269 یاتری سخت حفاظتی انتظامات کے تحت بالتل بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے، جب کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر اس مرحلے میں پہلگام راستے سے کسی بھی قافلے کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔البتہ پہلگام کے ننون بیس میں درماندہ ہزاروں یاتریوں کو آج صبح تقریبا تین بجے امرناتھ یاترا کے لیے روانہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 19 جولائی سے مسلسل بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور راستوں کے غیر محفوظ ہونے کے خدشات کے پیش نظر یاترا کو احتیاطی طور پر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ اس دوران متعلقہ محکموں نے دونوں راستوں پر بحالی کا کام تیزی سے جاری رکھا اور موسم بہتر ہونے کے بعد مکمل معائنہ کرکے انہیں یاتریوں کی آمد و رفت کے لیے محفوظ قرار دیا، جس کے بعد یاترا کی بحالی کی منظوری دی گئی۔

    حکام کے مطابق تقریباً 20 ہزار یاتری مختلف بیس کیمپوں، قیام گاہوں اور ہوٹلوں میں یاترا کی بحالی کے منتظر تھے۔ جیسے ہی انتظامیہ نے دونوں راستوں سے یاتریوں کے قافلوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی، عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ "بم بم بھولے” کے نعروں کے ساتھ مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ماحول میں مقدس امرناتھ گھپا کی جانب روانہ ہوئے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاری سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 3.9 لاکھ سے زائد عقیدت مند بابا برفانی کے مقدس درشن کر چکے ہیں۔
    انتظامیہ نے یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی سفر کریں اور شری امرناتھ شرائن بورڈ، ضلع انتظامیہ، پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کریں تاکہ یاترا محفوظ، منظم اور خوش اسلوبی سے جاری رہ سکے۔

    واضح رہے کہ 19 جولائی سے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری تھا، جب کہ کئی پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعات بھی پیش آئے، جن کے نتیجے میں مختلف مقامات پر جانی و مالی نقصان ہوا اور کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ محکمہ موسمیات نے 19 سے 23 جولائی کے دوران جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے پہلے ہی عوام اور یاتریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس کے بعد یاترا کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    Related Posts

    قیامت خیز بارشیں: قصور ، لاہور میں چھتیں گر نے سے 5 افراد جاں بحق!پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کا الرٹ، متعدد دریاؤں میں طغیانی

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات

    ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

    مقبول خبریں

    قیامت خیز بارشیں: قصور ، لاہور میں چھتیں گر نے سے 5 افراد جاں بحق!پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کا الرٹ، متعدد دریاؤں میں طغیانی

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات

    ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

    سونے کی قیمتوں میں پھر تیزی: چاندی برقرار

    وزیراعظم ہاؤس میں حمزہ شہباز کی انٹری: کیا یہ وفاق میں نئے سیاسی پاور سینٹر کا جنم ہے؟

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.