اٹک ڈسٹرکٹ رپورٹر سید انعام علی کاظمی
چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان (ایم پی اے) سے ایکسئین سمال ڈیمز شیخ حمزہ صاحب اور ایس ڈی او نے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈیمز پر جاری کاموں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی رپورٹس کی تیاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان، ایم پی اے نے کہا کہ موجودہ حالات میں پانی کے ذخائر میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، لہٰذا زیادہ سے زیادہ سمال ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے تاکہ عوام کو پانی کی بہتر اور مستقل سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان شاء اللہ وہ اپنے حلقے میں مزید ڈیمز کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے درخواست کریں گے کہ ہمارے بارانی علاقوں کے لیے مزید ڈیمز کی منظوری اور فنڈز فراہم کیے جائیں چیئرمین واسا پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح، پانی کے بہتر انتظام اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

