ریاض+لندن:کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت مئی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل سے خطاب میں خبردار کیا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور ہر نئی کشیدگی ایک نئے بحران کو جنم دے رہی ہے۔
برینٹ خام تیل کے سودے 72 سینٹ یا 0.72 فیصد کمی کے ساتھ 99.97 ڈالر فی بیرل رہے، تاہم ہفتہ وار بنیاد پر اس میں تقریباً 13.5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 70 سینٹ یا 0.76 فیصد کمی کے بعد 91.49 ڈالر فی بیرل پر آگیا، لیکن ہفتے بھر میں تقریباً 10.9 فیصد اضافے کی راہ پر ہے۔
جمعرات کو برینٹ میں 7 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب ایران سے منسلک حوثیوں نے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جس کے بعد مئی کے بعد پہلی مرتبہ برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر بند ہوا۔
خام تیل کی قیمت مئی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

