Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے ڈھانچے کو ہر جگہ ختم کریں گے، فیلڈ مارشل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔پاکستان ملک اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے ڈھانچے کو ہر جگہ ختم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ یہ بات انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
    آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات اور گفتگو کی۔
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ مل کر بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک پاکستان سے دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے ڈھانچے کو ہر جگہ ختم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
    فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم عناصر مسلسل بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، حوصلے اور بھرپور تعاون سے ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
    انہوں نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جبکہ یہاں کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام اس کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام دوست اور جامع حکمت عملی کے ذریعے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو نئی سمت دینا ہے۔
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ اور بلوچستان میں دیرپا امن و خوشحالی کے لیے سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔
    سیشن کا اختتام ایک واضح اور وسیع تر بات چیت کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

    Related Posts

    سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ نیب کیسز سننے کا اختیار ختم، عمران خان سمیت تمام کیسزوفاقی آئینی عدالت منتقل

    خام تیل کی قیمت مئی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

    سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

    مقبول خبریں

    سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ نیب کیسز سننے کا اختیار ختم، عمران خان سمیت تمام کیسزوفاقی آئینی عدالت منتقل

    خام تیل کی قیمت مئی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

    سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

    48 گھنٹوں میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے لٹراضافہ

    پارلیمنٹ میں بحث بے معنی، دھرمیندر پردھان فوری استعفیٰ دیں: جے رام رمیش

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.