Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو

     

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی زیر صدارت حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم بشیر، اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، سید نجم الحسن گیلانی، ظفر عباس، حافظ نیاز احمد الازہری، مولانا ایوب ثاقب خان، حافظ غلام محی الدین، حافظ اقبال گھمن، ملک ذاکر حسین اعوان ایڈووکیٹ سمیت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افیسران نے شرکت کی۔
    اجلاس میں چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، اسٹریٹ لائٹس، سیوریج، پینے کے صاف پانی، ریسکو، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ چہلم کے موقع پر تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں گے اور جلوسوں و مجالس کے شرکاء کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افیسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی، اسٹریٹ لائٹس، سیوریج کی بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے تاکہ مذہبی عقیدت و احترام اور پرامن ماحول میں منعقد ہوڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور بہترین انتظامات میں ضلعی امن کمیٹی، علماء کرام، مشائخ، انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کے مؤثر تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبات میں امن، رواداری، بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد، بھائی چارے اور قانون کی پاسداری کے پیغام کو خصوصی طور پر اجاگر کریں تاکہ معاشرے میں اتفاق و یگانگت کو مزید فروغ مل سکے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ چہلم کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

    Related Posts

    قومی ٹیم آئندہ سال 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی

    طلبہ کی حمایت میں اتریں عالیہ بھٹ، کمل ہاسن کا بھی تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار، کہا-’’بچوں کو جواب کے بجائے مل رہی ہیں لاٹھیاں‘‘

    سونے کی قیمتوں کوبریک لگ گئی

    مقبول خبریں

    قومی ٹیم آئندہ سال 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی

    طلبہ کی حمایت میں اتریں عالیہ بھٹ، کمل ہاسن کا بھی تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار، کہا-’’بچوں کو جواب کے بجائے مل رہی ہیں لاٹھیاں‘‘

    سونے کی قیمتوں کوبریک لگ گئی

    سندہ میں افغانیوں سمیت تمام غیر ملکی آبادکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

    خیرپور میں 2 بچے تالاب میں ڈوب گئے

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.