Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بالی ووڈ کے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ رشتہ ازدواج میں منسلک؛ عامر خان نے گوری اسپریٹ کے ساتھ تیسری شادی کر لی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان، جنہیں ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ کہا جاتا ہے، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ عامر خان نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری اسپریٹ کے ساتھ ایک نجی اور سادہ تقریب میں شادی کر لی ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


    ممبئی میں جاری شدید بارشوں کے باوجود، عامر خان کی رہائش گاہ پر شادی کی تقریبات انتہائی پروقار انداز میں منعقد ہوئیں۔ یہ ایک نجی تقریب تھی جس میں خاندان کے قریبی افراد کے علاوہ فلمی صنعت، سیاست اور کھیل کی دنیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں میں فلم ساز اشوتوش گواریکر، اداکار ویر داس، سابق کرکٹر عرفان پٹھان، معروف صنعت کار مکیش امبانی، سیاست دان راج ٹھاکرے اور نغمہ نگار پرسون جوشی شامل تھے۔

    عامر خان کی

    View this post on Instagram

    A post shared by Filmygalaxy (@filmygalaxy)

    ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں عامر خان اور گوری اسپریٹ کو شادی کے قانونی دستاویزات پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس جذباتی لمحے میں گوری اسپریٹ کا بیٹا اور عامر خان کا بیٹا ‘آزاد’ بھی ان کے ساتھ موجود تھے، جو ایک خوشگوار خاندانی اتحاد کی عکاسی کر رہے ہیں۔ جبکہ ان کی پہلی اور دوسری بیوی نے بھی بھرپور طریقے سے شادی میں شرکت کی،

    Amir Khan's first and second wife attending his third marriage.pic.twitter.com/cLztZQGBXK

    — Geopolitik (@geopolitiik) July 5, 2026


    یہ عامر خان کی زندگی کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ رینا سے علیحدگی کے بعد، عامر خان نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے دوسری شادی کی، تاہم 2021 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے راہیں جدا کر لی تھیں۔ عامر اور کرن اب بھی اپنے بیٹے آزاد کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔

    گوری اسپریٹ کا تعلق بنگلور سے ہے اور وہ بیوٹی اینڈ ویلنس (Beauty & Wellness) کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ عامر خان نے 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ سے قبل پہلی بار گوری کو میڈیا کے سامنے لایا تھا، جس کے بعد سے ہی ان کے تعلقات کے چرچے تھے۔ گوری بھی اس سے قبل ایک شادی کر چکی ہیں اور ان کا بھی ایک بیٹا ہے۔
    شادی کے اس نئے بندھن نے عامر خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، جو اب ان کی نئی ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں

    Related Posts

    پرچہ نہ چالان، اب موٹر سائیکل سیدھی بند ہوگی

    حیدرآباد میں گرمی کا زور، سڑکیں ویران

    قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ، 4 افراد جان بحق

    مقبول خبریں

    پرچہ نہ چالان، اب موٹر سائیکل سیدھی بند ہوگی

    قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ، 4 افراد جان بحق

    اسلام آباد: خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید

    خواتین  ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل آج،  آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میں ہوگا مقابلہ، جانئے کس کا پلڑا ہوگا بھاری

    پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات

    بلاگ

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟

    اور:- کوئی تو ہماری ان چیخوں کو سنتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.