بالآخر ’بے بی باس‘ کے نام سے مشہور ویبھو سوریہ ونشی کو بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے لیے کھیلنے کا موقع مل ہی گیا۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی-20 سیریز کے دوسرے مقابلہ میں ویبھو کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 4 جولائی کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں ویبھو نے میدان میں اترتے ہی تاریخ رقم کر دی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز ویبھو اب ہندوستان کی جانب سے سب سے کم عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویبھو کو ڈیبیو کیپ نائب کپتان تلک ورما نے پیش کی۔ ویبھو ہندوستان کی جانب سے ٹی-20 انٹرنیشنل کھیلنے والے 122ویں کھلاڑی ہیں۔
ویبھو سوریہ ونشی ہندوستان کے لیے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے

