Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فیفا ورلڈکپ، مراکش کا شاندار کھیل، میزبان کینیڈا کو ٹورنامنٹ سے باہرکردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہیوسٹن :فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ میزبان کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
    امریکی شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ میزبان کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔
    پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں گول کے مواقع کم جب کہ فاؤلز اور یلو کارڈز زیادہ رہے۔ کینیڈا نے ابتدا میں بہتر کھیل پیش کیا اور کئی حملے کیے، تاہم مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے عمدہ سیوز کرکے اپنی ٹیم کو نقصان سے بچائے رکھا۔
    کینیڈا کے تانی اولوواسیئی نے دسویں منٹ میں خطرناک کوشش کی، جسے بونو نے ناکام بنایا، جب کہ متعدد کارنرز کے باوجود میزبان ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔
    پہلے ہاف کے دوران مراکش کو اس وقت دھچکا لگا جب بائرن میونخ میں شمولیت اختیار کرنے والے اور ٹورنامنٹ میں تین گول کرنے والے اسماعیل صیباری انجری کے باعث میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی جگہ سفیان رحیمی میدان میں آئے۔
    وقفے سے قبل مراکش کے کپتان اشرف حکیمی اور کینیڈا کے رچی لاریہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، جس پر دونوں کھلاڑیوں کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔ انگلش ریفری مائیکل اولیور نے پہلے ہاف میں مجموعی طور پر چھ کھلاڑیوں کو وارننگ دی۔
    دوسرے ہاف کے آغاز کے ساتھ ہی مراکش نے کھیل کا رخ بدل دیا۔
    میچ کے 50ویں منٹ میں اشرف حکیمی کی فری کک پر عزالدین اوناحی نے فرسٹ ٹائم شاٹ سے مراکش کو برتری دلائی۔ کینیڈا کے گول کیپر میکسم کریپو اپنے ہی دفاعی کھلاڑیوں کی اوٹ میں آنے کے باعث گیند بروقت نہ دیکھ سکے اور گول بچانے میں ناکام رہے۔
    برتری کے بعد کینیڈا نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی، مگر مراکش نے دفاعی نظم برقرار رکھتے ہوئے میزبان ٹیم کے حملے ناکام بنائے۔
    میچ کے 82ویں منٹ میں ایک تیز رفتار جوابی حملے کے دوران عزالدین اوناحی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا دوسرا گول اسکور کرکے مراکش کی فتح تقریباً یقینی بنا دی۔
    اضافی وقت کے آخری لمحات میں متبادل کھلاڑی سفیان رحیمی نے تیسرا گول کرکے کینیڈا کی امیدوں کا مکمل خاتمہ کر دیا۔
    اس شکست کے ساتھ کینیڈا ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہونے والا پہلا میزبان ملک بن گیا، جب کہ مراکش نے مسلسل دوسرے ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اپنی مضبوط فارم برقرار رکھی۔

    Related Posts

    بلوچستان کی سیاست میں ہلچل؛ سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی وزارت سے برطرفی کا فیصلہ، سمری گورنر کو ارسال

    ورلڈ چیمپینزٹی ٹونئٹی  انڈیا کی رسوائی جاری،انگلینڈ نے بھی دھول چٹادی

    سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

    مقبول خبریں

    بلوچستان کی سیاست میں ہلچل؛ سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی وزارت سے برطرفی کا فیصلہ، سمری گورنر کو ارسال

    فیفا ورلڈکپ، مراکش کا شاندار کھیل، میزبان کینیڈا کو ٹورنامنٹ سے باہرکردیا

    ورلڈ چیمپینزٹی ٹونئٹی  انڈیا کی رسوائی جاری،انگلینڈ نے بھی دھول چٹادی

    سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

    راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ساری انتظامیہ تبدیل، وجہ کیا بنی؟

    بلاگ

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟

    اور:- کوئی تو ہماری ان چیخوں کو سنتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.