چکوال:رپورٹ: جلیل نقوی
بھگوال: بھگوال میں مختلف گلیوں کی پختگی کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے لیے 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ تعمیراتی سامان بھی موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوکل پرسن بھگوال قاضی ماسٹر امیر نے علاقے میں گلیوں کی خستہ حالی کا معاملہ رکن قومی اسمبلی سردار غلام عباس خان کے سامنے رکھا تھا۔ بعد ازاں تقریباً 1500 فٹ سے زائد گلیوں کی پختگی کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے، جس کے بعد منصوبے پر کام شروع ہو گیا۔ قاضی ماسٹر امیر نے بھگوال میڈیا ہاؤس سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ گلیوں کی پختگی سے اہلِ علاقہ کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، جبکہ علاقے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد علاقے کی عوام کو خوشخبری ملے گی۔جبکہ اہلِ علاقہ نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترقیاتی کام شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کرتے ہیں کہ گلیوں کی پختگی سے گاؤں کے دیرینہ مسائل میں کمی آئے گی اور شہریوں کو بہتر سہولت میسر ہوگی۔

