(رپورٹ مجیب کھوسو)جیکب آباد
جیکب آباد:دوداپور کے نواحی گاؤں علی حسن حاجیجو میں مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں ایک خاتون کو ق ت ل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حمیرا حاجیجو کو اس کے شوہر زاہد حاجیجو نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

