Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بنگلورو میں پتھر کی کان میں چٹان گرنے سے 9 مزدوہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو کے جنوبی تعلقہ واقع مداپٹنا علاقہ میں جمعرات کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک پتھر کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر اچانک ایک بڑی چٹان آ گری۔ اس حادثہ میں 9 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدور بہار اور آسام کے رہنے والے تھے اور یہاں یومیہ اجرت پر کام کرتے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت تمام مزدور کان میں پتھر توڑنے کا کام کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک بڑی چٹان ان پر آ گری اور وہ اس کے نیچے دب گئے، جس کے باعث موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ ایک مزدور نے بتایا کہ حادثہ کے وقت وہاں تقریباً 18 مزدور کام کر رہے تھے۔ یہ چٹان تقریباً 40 فٹ کی بلندی سے نیچے گری تھی۔ اتنی زیادہ بلندی سے گرنے کی وجہ سے مزدوروں کو بچنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

    حادثہ میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو فوری طور پر قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اب تک زخمیوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاکہ ملبہ ہٹانے کا کام آسانی سے کیا جا سکے۔ حکام اس بات کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ کہیں مزید کوئی مزدور ملبہ کے نیچے تو نہیں دبا رہ گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ تمام ہلاک شدگان کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے اہل خانہ کو اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے اس بات کی بھی جانچ شروع کر دی ہے کہ آخر یہ چٹان کیوں گری۔ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کان میں حفاظتی اصولوں پر عمل کیا جا رہا تھا یا نہیں۔ اگر تحقیقات میں کسی قسم کی لاپروائی سامنے آتی ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ فی الحال پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے اور مزدوروں کے اہل خانہ اس خبر سے صدمے میں ہیں۔

    Related Posts

    آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں کروڑوں افراد کی شرکت کا امکان، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    یو اے ای کا بڑا اعلان: مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ‘ویزا آن ارائیول’ کی سہولت، پاکستانیوں کے لیے بھی اہم اپ ڈیٹ!

    امریکی سی ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ، تین اہلکار بچا لئے گئے ، ایک لاپتہ کی تلاش جاری

    مقبول خبریں

    آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں کروڑوں افراد کی شرکت کا امکان، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    یو اے ای کا بڑا اعلان: مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ‘ویزا آن ارائیول’ کی سہولت، پاکستانیوں کے لیے بھی اہم اپ ڈیٹ!

    امریکی سی ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ، تین اہلکار بچا لئے گئے ، ایک لاپتہ کی تلاش جاری

    پاکستان اور سعودی عرب کا کرکٹ اتحاد: ویژن 2030 کے تحت جدید ترین اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان

    40 سال بعد کی جیت کا افسوسناک اختتام: میکسیکو میں ورلڈ کپ کے جشن کے دوران دل دہلا دینے والے واقعات

    بلاگ

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.