Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جامعہ مسجد انوارِ صفحہ میں عظیم الشان "محفلِ شہدائے کربلا کانفرنس” کا انعقاد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    الہ آباد (سلطان فرید)
    جامعہ مسجد انوارِ صفحہ (نزد ولی ہاؤس، الہ آباد) میں ایک روح پرور "محفلِ شہدائے کربلا کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں الہ آباد اور گردونواح سے عاشقانِ رسول ﷺ اور محبانِ اہلِ بیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر پیر امجد علی مجددی نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کا موجودہ زوال صرف اسی صورت میں ختم ہو سکتا ہے جب ہم فکری اور عملی طور پر مولا امام حسین علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چلنا شروع کر دیں۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کلامِ الٰہی سے ہوا، جس میں قاری عرفان نقشبندی نے اپنی سحر انگیز آواز میں تلاوتِ قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے قاری محمد صفدر اور قاری ارشاد احمد وارثی نے نہایت خوبصورت انداز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے محفل میں سماں باندھ دیا۔پیر امجد علی مجددی نے اپنے خصوصی خطاب میں فلسفۂ شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ معرکہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ حق و باطل کا وہ ابدی معرکہ ہے جو قیامت تک آنے والے انسانوں کو ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔آج مسلم امہ جس فکری و اخلاقی بحران اور زوال کا شکار ہے، اس کا واحد حل یہ ہے کہ ہم مصلحت پسندی کو چھوڑ کر اسوۂ شبیری کو اپنائیں اور کردارِ حسینی کے سانچے میں ڈھل جائیں۔انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ خانقاہی نظام اور مساجد کو فکرِ حسینؑ کے فروغ کا مرکز بنایا جائے تاکہ نئی نسل کو ایثار، قربانی اور حق گوئی کا اصل پیغام منتقل کیا جا سکے۔اس پروقار اور بابرکت موقع پر علاقے کی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی، جن میں علامہ علی حسن نقشبندی، محمد عاشق مجددی، اللہ رکھا، شیخ نواز (ولی ہاؤس والے) اور قاری انعام اللہ شامل تھے۔ تمام معزز مہمانوں نے محفل کے بہترین انتظامات کو سراہا اور شہدائے کربلا کے ذکر کو دلوں کے لیے باعثِ حیات قرار دیا۔

    Related Posts

    پاکستان اور سعودی عرب کا کرکٹ اتحاد: ویژن 2030 کے تحت جدید ترین اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان

    14بچوں کی جان لینے والی غفلت: کاہنہ چھت گرنے کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ میں اہم انکشافات

    مختلف شہروں میں 48 گھنٹوں کے دوران تیز آندھی، بارش اور طوفان کے باعث تباہی، 11 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    امریکی سی ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ، تین اہلکار بچا لئے گئے ، ایک لاپتہ کی تلاش جاری

    پاکستان اور سعودی عرب کا کرکٹ اتحاد: ویژن 2030 کے تحت جدید ترین اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان

    40 سال بعد کی جیت کا افسوسناک اختتام: میکسیکو میں ورلڈ کپ کے جشن کے دوران دل دہلا دینے والے واقعات

    14بچوں کی جان لینے والی غفلت: کاہنہ چھت گرنے کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ میں اہم انکشافات

    بنگلورو میں پتھر کی کان میں چٹان گرنے سے 9 مزدوہلاک

    بلاگ

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.