Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملک بھر میں بارشوں سے موسم خوشگوار،وزیراعظم کی ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ دو سے تین روز تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 6 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔
    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ ہفتے کے ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے (GLOF)، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے خدشات موجود ہیں۔
    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریاؤں کے کناروں پر کٹاؤ اور شہری علاقوں کے نشیبی مقامات زیر آب آنے کا بھی خطرہ ہے۔ ادارے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی مشینری اور امدادی اقدامات کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں، خصوصاً نشیبی علاقوں اور دریاؤں کے کناروں پر رہنے والوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔
    دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مون سون سیزن میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاؤ کے لیےجامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں ۔مون سون کی پیشگی تیاری مکمل کرنے کے لیے وزیر منصوبہ بندی اور چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا رواں ہفتے ہنگامی دورہ کریں گے ۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ ، ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں مون سون کی ممکنہ تباہی کی صورت میں ہنگامی فنڈ کی تشکیل کے لیے پیشگی تیاری مکمل کریں۔جلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا پاکستان میں گرمی کی شدید لہر اور جولائی میں غیر معمولی بارشیں متوقع ہیں جن کے لیے مجوزہ حکمت عملی کے تحت تمام درکار انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، کرایہ دار گرفتار ،مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج 

    سی سی ڈی کا خود احتسابی پر زور: چکوال واقعہ کے بعد افسران کے لیے ضابطہ اخلاق سخت، ‘ڈالا کلچر’ کا خاتمہ مشن ہے، سہیل ظفر چٹھہ

    کالام: سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 3 لاپتہ

    مقبول خبریں

    یوکرائن پر روسی میزائل وڈرون حملے، 10 ہلاک

    رانگو میں دینی مدرسے پر آ سمانی بجلی آن گری ،40 بچے بیہوش

    حسن خیل میں فتنہ الخواریج کا ڈرون حملہ خواتین بچوں سمیت دس افراد زخمی

    اولمپکس میں 128 برس بعد کرکٹ کی واپسی، مرد و خواتین کے مقابلوں میں 6-6 ٹیمیں ہوں گی شریک

    سونے کی گرتی قیمتوں کے بعد اب فی تولہ ریٹ کیا ہے؟

    بلاگ

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.