Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد کی 20ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس، بجٹ منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    نواب شاہ (رپورٹ نفیس آرائیں)\
    شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد کی 20ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کی زیر صدارت سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں اور یونیورسٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس اشفاق حسین شیخ نے مالی سال 2026–27 کے سالانہ بجٹ، مالی سال 2025–26 کے نظرثانی شدہ اور حتمی اخراجات، ملازمین کے لیے ریلیف الاؤنس، پنشن اصلاحات اور یونیورسٹی کے سرمایہ کاری فنڈز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025–26 کے دوران مالی نظم و ضبط، غیر ضروری اخراجات میں کمی اور وسائل کے مؤثر استعمال کے باعث مین کیمپس کے لیے منظور شدہ 1,170.000 ملین روپے کے بجٹ کے مقابلے میں صرف 978.612 ملین روپے خرچ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 191.388 ملین روپے کی بچت ہوئی، جو مجموعی بجٹ کا 16 فیصد سے زائد بنتی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ بچت انتظامی اخراجات پر مؤثر کنٹرول، غیر ضروری مصارف میں کمی اور کم ترجیحی منصوبوں کو عارضی طور پر مؤخر کرنے سے ممکن ہوئی، جبکہ یونیورسٹی کے تینوں کیمپسز میں تدریسی اور انتظامی خدمات کا معیار مکمل طور پر برقرار رکھا گیا۔کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ مالی سال 2025–26 کے دوران مین کیمپس کی متوقع آمدنی 1,176.378 ملین روپے کے مقابلے میں 1,204.759 ملین روپے وصول ہوئے، جو مقررہ ہدف سے 28.381 ملین روپے زیادہ ہیں۔ مزید برآں، یونیورسٹی کے سرمایہ کاری فنڈز سے مالی سال 2025–26 کے دوران 182.658 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، جو تعلیمی سرگرمیوں، اسکالرشپس، انتظامی ضروریات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی گئی۔اجلاس میں مالی سال 2026–27 کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے اسے حتمی منظوری کے لیے سنڈیکیٹ کو بھیجنے کی سفارش بھی کی گئی۔منظور شدہ بجٹ کے مطابق مین کیمپس، شہید بینظیر آباد کے لیے 1,305.00 ملین روپے کا بجٹ اور 1,384.65 ملین روپے کی متوقع آمدنی، نوشہرو فیروز کیمپس کے لیے 161.85 ملین روپے کا بجٹ اور 159.87 ملین روپے کی متوقع آمدنی، جبکہ سانگھڑ کیمپس کے لیے 145.40 ملین روپے کا بجٹ اور 132.30 ملین روپے کی متوقع آمدنی منظور کی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مین کیمپس کا بجٹ گزشتہ سال کے نظرثانی شدہ بجٹ کے مقابلے میں 11.5 فیصد زیادہ ہے، جس کا مقصد نئی بھرتیوں، حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں کیے گئے اضافے پر عملدرآمد اور ترقیاتی منصوبوں پر مزید سرمایہ کاری کرنا ہےفنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق BPS-01 سے BPS-22 تک کے ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری بھی دی، جو یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی خالص پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

    Related Posts

    وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے پشاور پریس کلب کے کابینہ اور گورننگ باڈی کے وفد کی ملاقات

    چہروں کی تبدیلی سے کچھ بھی نہیں ہوگا نظام تبدیل کرنا ہوگا عبدالخالق جونیجو

    ہوٹل کی چھت اچانک گر گئی

    مقبول خبریں

    رانگو میں دینی مدرسے پر آ سمانی بجلی آن گری ،40 بچے بیہوش

    حسن خیل میں فتنہ الخواریج کا ڈرون حملہ خواتین بچوں سمیت دس افراد زخمی

    اولمپکس میں 128 برس بعد کرکٹ کی واپسی، مرد و خواتین کے مقابلوں میں 6-6 ٹیمیں ہوں گی شریک

    سونے کی گرتی قیمتوں کے بعد اب فی تولہ ریٹ کیا ہے؟

    دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر بس ٹرک کے تصادم میں 8 مسافروں کی موت، 20 سے زائد زخمی

    بلاگ

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.