سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ مون سون ہواؤں کے زیرِ اثر 29 جون 2026ء کی رات سے بھمبر، گجرات، سیالکوٹ، پسرور، ظفروال اور شکرگڑھ میں بارش کا سو فیصد امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز بجلی کی کھلی تاروں سے دور رہنے اور موسمی صورت حال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

