واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں مذہبی آزادی کمیشن کے وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جس میں وہ بظاہر اونگھتے ہوئے یا آنکھیں بند کیے دکھائی دے رہے ہیں۔
That’s one long “blink”, huh? https://t.co/hGAtb3hQze
— Jo (@JoJoFromJerz) June 26, 2026
یہ اجلاس اس وقت منعقد ہوا جب قدامت پسند مسیحی رہنماؤں کے ایک گروپ نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تاکہ امریکہ میں سیاست اور مذہب کو الگ رکھنے کے تصور (Separation of Church and State) پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا جا سکے۔ اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سیاست اور مذہب کے درمیان "دیوار” کے بجائے "پل” تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔
Today is Friday. That means trump is sleeping on the job, again. https://t.co/KAkvu6Iabl
— Ted Lieu (@tedlieu) June 26, 2026
تاہم، اس سنجیدہ موضوع پر بات چیت کے دوران سب کی توجہ اس وقت صدر ٹرمپ کی جانب مبذول ہو گئی جب وہ کرسی پر بیٹھے بظاہر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر شدید تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اسے صدر کی تھکاوٹ سے تعبیر کر رہے ہیں۔
Are you sure he doesn’t have a Bible on his lap that he’s reading? https://t.co/DRsxEnjKk9
— Ron Shillman (@shillman1) June 26, 2026
واضح رہے کہ حال ہی میں سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کانگریس میں اس بات کی تردید کی تھی کہ صدر ٹرمپ کسی اجلاس کے دوران سو جاتے ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو نے ایک بار پھر ان کی صحت اور اجلاسوں میں چوکنا رہنے کی صلاحیت پر بحث چھیڑ دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

