بیروت:جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب جنوبی بیروت میں بنائی گئی ویڈیو میں مظاہرین اور موٹر سائیکل سواروں کو سڑکوں پر جمع ہوتے اور جھنڈے لہر اتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر لبنان اور اسرائیل کے درمیان ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد سامنے آئے ہیں جس کا مقصد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کا خاتمہ ہے۔ ویڈیو کے پس منظر میں گاڑھا سیاہ دھواں اٹھتا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
🇱🇧🇮🇱 Chaos in Beirut right now
Crowds have completely taken over the streets, burning tires and blocking roads in fury over the Lebanese authorities signing an agreement with Israel.
They say it legalizes Israel's occupation of South Lebanon and gives Netanyahu immunity for…
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 26, 2026
بی بی سی فارسی کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ویڈیو میں دکھائی دینے والے سائن بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور سڑکوں کی ساخت کا جائزہ لے کر اور ان کا سیٹلائٹ اور آرکائیو تصاویر سے موازنہ کر کے پتا لگایا ہے کہ ویڈیو جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے میں بنائی گئی ہے۔
تاہم اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیو کس وقت ریکارڈ کی گئی تھی۔ روئٹرز نے جمعے کی رات ان مظاہروں کی خبر دی تھی۔ اس کے علاوہ اس اس ویڈیو کا 26 جون سے پرانا کوئی پرانا ورژن آن لائن نہیں ملا ہے۔
گذشتہ روز اسرائیل اور لبنان نے واشنگٹن میں امریکی ثالثی میں کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
اس معاہدے کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں تاہم اسے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے کسی حد تک ایک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکاخود بھی ایران کے ساتھ پیچیدہ مذاکرات میں مصروف ہے۔
ایران، جو حزب اللہ کا غیر ملکی حامی ہے، بارہا مطالبہ کر چکا ہے کہ لبنان کو امریکاکے ساتھ ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بنایا جائے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعے کو کہا کہ یہ معاہدہ ’امن اور سلامتی کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنے کا آغاز کرتا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’یہی وہ چیز ہے جس کے یہ دونوں ممالک مستحق ہیں‘۔ انھوں نے اسے ’پہلا قدم‘ قرار دیا۔
اس سے قبل اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندیوں کے دوران بھی تقریباً روزانہ سرحد پار حملے دیکھنے میں آئے۔ جبکہ دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے رہے۔
واشنگٹن کو خدشہ رہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی ایران کے ساتھ امریکی امن معاہدے کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس میں لبنان سمیت ’تمام محاذوں‘ پر لڑائی ختم کرنے کا عزم شامل ہے

