سبی بیوروچیف بےنقاب نیوز محمداسلم خجک سے
سبی, یومِ عاشورہ کے موقع پر امام بارگاہ حسینیہ جوہر روڈ سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے مقررہ وقت پر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پُرامن انداز میں واپس امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔سبی،جلوس میں عزادارانِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔,جلوس کے روایتی راستوں پر عزاداروں نے نوحہ خوانی سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی، پولیس کی جانب سے یومِ عاشورہ کے موقع پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔جلوس،میں محکمہ صحت کی ٹیمیں، کیسکو کی ٹیمیں اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں بھی جلوس کے ہمراہ تھے، سیکیورٹی اہلکار جلوس کے آغاز سے اختتام تک مکمل طور پر الرٹ رہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر موجود رہ کر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔
سبی، جلوس اپنے اختتامی مقام امام بارگاہ حسینیہ پہنچنے کے بعد باقاعدہ اختتام پذیر ہوگیا۔

