دیربالا(ریاض ابوالخیل بیورو چیف)
باجوڑ سے امدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقہ کمر میں علاقے کے معروف سماجی شخصیت ملک عبدالولی کے حجرے پر رات گٸے نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا۔ذراٸع کے مطابق مذکورہ ڈرون حملے میں خوش قسمتی سے کوٸی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حجرے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گٸ ہے اور علاقے کے مکین خوف میں مبتلا ہے ۔مذید تفصیلات انے کا انتظار ہے

