سکھر ( رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت )
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا امام بارگاہ کربلائے معلیٰ روہڑی کا دورہ، محرم الحرام کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے ایس ایس پی سکھر اظہر مغل، پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عاطف اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ روہڑی میں واقع ادارہ محفلی شاہ کربلا عراق کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تاریخی ماتمی جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداران کے لیے کیے گئے انتظامات، سہولیات اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، میڈیکل کیمپس، ایمرجنسی سروسز اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔

