خان پور (رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے)
دشتی برادری کی جانب سے علم پاک کا جلوس منظور آباد سے برآمدہوا ،جلوس مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا نواں کوٹ چوک خان پورپر پہنچ گیا، نواں کوٹ چوک پر علماء کرام واقعہ کربلا کا بیان فرمائیں گے، جلوس میں زائرین کی بڑی تعداد میں بچے خواتین موجودہے عزاداروں کی جانب سینہ کوبی،زنجیر زنی،نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری،ہے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، دس محرم الحرام کے پروگرامز کی سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، پولیس کو زائرین کی تلاشی کے لئے پندرہ سو سے زائد مقامی رضآکارران کی مدد بھی حاصل ہوگی،خان پور : جلوس روٹس پر سی سی ٹی کیمرہ نصب،اونچی عمارت پر ماہر نشانہ باز تعینات ہیں ضلع داخلی و خارجی راستوں پر تھری لئیر سیکورٹی فورسز تعینات ہیں

