Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جیکب آباد میں موبائل فون سروس معطل، شہری شدید پریشان، کاروبار زندگی مفلوج 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    جیکب آباد رپورٹ مجیب کھوسو
    جیکب آباد محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی اقدامات کے نام پر جیکب آباد میں صبح سویرے ہی موبائل فون سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی، جس کے باعث شہریوں، تاجروں، طلبہ، مریضوں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی اچانک معطلی نے پورے شہر میں رابطوں کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جلوس شام کے اوقات میں نکلتے ہیں، پھر صبح سے ہی موبائل فون سروس بند کرنے کا کیا جواز ہے؟ انتظامیہ کی جانب سے پیشگی اطلاع نہ دینے کے باعث عوام کو غیر معمولی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آن لائن کاروبار، موبائل بینکنگ، ایزی پیسہ، جاز کیش اور دیگر ڈیجیٹل خدمات بھی متاثر ہوئیں۔شہر کے مختلف تجارتی مراکز میں دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے جبکہ آن لائن لین دین نہ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر رہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی بندش نے روزگار کے مواقع بھی چھین لیے ہیں اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔متاثرہ شہریوں نے سوال اٹھایا کہ اگر سیکیورٹی انتظامات ضروری تھے تو سروس کی بندش کے حوالے سے عوام کو پہلے کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں موبائل فون صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ روزگار، تجارت، تعلیم اور ہنگامی طبی سہولتوں کا بھی اہم حصہ بن چکا ہے۔شہری، تاجر تنظیموں اور سماجی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر عوام کو مشکلات میں ڈالنے کے بجائے متبادل اور مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ امن و امان بھی برقرار رہے اور شہریوں کے بنیادی مواصلاتی حقوق بھی متاثر نہ ہوں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر بار بار موبائل سروس کی بندش ناقابل قبول ہے، انتظامیہ عوامی مشکلات کا احساس کرے اور ایسی پابندیوں کے دورانیے کو کم سے کم کیا جائے۔

    Related Posts

    دشتی برادری کی جانب سے علم پاک کا جلوس منظور آباد سے برآمد

    ہنگورجا میں عاشورائی ماتمی جلوس عقیدت و احترام سے برآمد

    ایران جنگ ، پاکستان نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،خواجہ آصف

    مقبول خبریں

    ایران جنگ ، پاکستان نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،خواجہ آصف

    ڈوگدرہ میں ٹریفک حادثہ ،تین افراد جاں بحق چار زخمی

    آبنائے ہرمز میں جہاز پر حملہ ، عالمی ادارے نے ریسکیو مشن روکدیا

    آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 2 فیصد کمی

    امریکا پاسداران انقلاب ایران کے ساتھ براہ راست چینل قائم کرے گا، جے ڈی وینس نائب صدر

    بلاگ

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.