لاہور: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پولیس کو جرمانوں ، لائسنس فیس کی مد میں ہدف دیدیا گیا۔
سکیورٹی ، ای چالان سمیت دیگر کی مد میں 45ارب روپے کی وصولی کا ہدف دیا گیا ۔
پولیس کو آئندہ مالی ٹریفک چالان کی مد میں 17ارب10کروڑکا ٹارگٹ مل گیا۔ای چالان کی مد میں 5ارب83کروڑ روپے کا ہدف دے دیا گیا۔
ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں 17ارب50کروڑ10لاکھ اکٹھے کئے جائینگے۔پی ایچ پی کو ای چالان کی مدمیں 2ارب50کروڑ روپے کا ٹارگٹ دیا گیا۔رواں مالی سال میں ابتدائی طور پر ساڑھے30کروڑ کاہدف دیا گیا تھا۔موٹروہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے بعد 12ارب بڑھا کرہدف ریوائز کیا گیا۔رواں مالی سال میں پولیس کو 42ارب18کروڑ 30لاکھ کی وصولی کا ہدف دیا گیا۔
پنجاب بجٹ2026-27 ، پنجاب پولیس کو چالان جرمانوں اور لائسنس فیس کا نیا ٹارگٹ دیدیا گیا

