Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پیٹرول پمپس پر 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل فروخت کرنے پر پابندی عائد

      ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

      بھارتی فضاؤں پر خاموش خطرہ؟ پڑوسی ممالک میں جی پی ایس سپوفینگ مراکز کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لکی مروت، جے یو آئی کے مقامی رہنما ناظم گل زرین سمیت دو قتل، علاقے میں کشیدگی، انڈس ہائی وے بلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مقامی رہنما اور سابق ویلیج ناظم گل زرین سمیت دو افراد کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ واقعے کے خلاف جے یو آئی کارکنوں اور مقتولین کے لواحقین نے پشاور کراچی انڈس ہائی وے بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا، جبکہ واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
    آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت کے علاقے خانزادہ خیل میں سڑک کے کنارے سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
    پولیس نے مقتولین کی شناخت گل زرین ٹھیکیدار اور مطیع اللہ کے نام سے کی ہے۔ دونوں کا تعلق لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل پکہ سے بتایا جاتا ہے۔
    پولیس کے مطابق مقتول گل زرین علاقے کے سابق ویلیج ناظم تھے اور سیاسی طور پر جمیعت علمائے اسلام کی تحصیل کابینہ کے سرگرم رکن بھی تھے۔
    واقعے کے بعد جمیعت علمائے اسلام لکی مروت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا۔ جے یو آئی کارکنوں، مقامی رہنماؤں اور مقتولین کے لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر تاجہ زئی کے مقام پر پشاور کراچی انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی۔
    شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    لکی مروت میں کارکنان کی شہادت کیخلاف جمعیت علمااسلام کا احتجاج

    جمعیت کے مقامی رہنما سابقہ وی سی ناظم حاجی گل زرین اور مطیع اللہ کی شہادت کیخلاف کے تاجہ زئی اڈہ مین ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ
    مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اور لکی سے قومی اسمبلی کے امیدوار مولانا اسجد محمود احتجاجی… pic.twitter.com/eIxU0F09e8

    — Muhammad Faheem (@MeFaheem) June 12, 2026


    احتجاجی مظاہرے میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود نے بھی شرکت کی اور مقتولین کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کیا۔
    مقتولین کے لواحقین نے واقعے پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گل زرین اور مطیع اللہ کو پولیس امن کمیٹی نے حراست میں لیا تھا اور بعد میں ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
    احتجاج کے دوران لواحقین اور مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ دونوں افراد کو پولیس امن کمیٹی نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
    مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
    دوسری جانب احتجاجی شرکا نے اعلان کیا ہے کہ مقتولین کی نمازِ جنازہ بھی پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر ادا کی جائے گی۔
    تاہم پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کے الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    Related Posts

    پنجاب، بارش اور آندھی کے باعث مختلف واقعات میں 5 شہری جاں بحق

    میکسیکو سٹی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا رنگا رنگ آغاز؛ ستاروں کی کہکشاں اور ثقافتی شو نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا

    سیاحوں کی شکایات پر فوری کارروائی، زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف اقدامات تیز

    مقبول خبریں

    پیٹرول پمپس پر 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل فروخت کرنے پر پابندی عائد

    ایران پر فوجی کارروائی سے گریز؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    ایران امریکا امن ڈیل پر دستخط کہاں ہوں گے؟معاہدے کو کیا کہہ کر پکارا جائے گا، ’ایگزیوس‘ کے اہم انکشافات

    میکسیکو سٹی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا رنگا رنگ آغاز؛ ستاروں کی کہکشاں اور ثقافتی شو نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا

    ایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ

    بلاگ

    حالیہ انتخابات اور حکمت عملی کا فقدان

    مصنوعی ذہانت کی پوشیدہ قیمت: پانی اور بجلی ہر سوال کا جواب، لیکن کتنے پانی اور کتنی بجلی کی قیمت پر؟

    بادشاہ پریشانی میں ہے: پاکستان کی آم کی فصل کیوں سکڑ رہی ہے؟

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.