شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل)
شیخوپورہ تھانہ ماڈل سٹی بی ڈویژن کے علاقے مین بازار امام بارگاہ کے قریب موٹر سائیکل نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی میاں بیوی پر اندھا دھند فائرنگ گولیاں لگنے سے ساجدہ بی بی اسکا شوہر بلال شدید زخمی ہوگئےریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا جہاں بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دن دیہاڑے امام بارگاہ کے قریب ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھ گیے ملزمان فرارتفصیلات کے مطابق چھاپہ منارہ کا رہایشی بلال جٹ اپنی اہلیہ ساجدہ بی بی کے ساتھ مین بازار میں سودا سلف خریدنے کے لیے پہنچا جہاں سخت گرمی میں آئیس کریم کھانے کے لیے موٹر سائیکل کھڑی کرکے دونوں میاں بیوی آئیس کریم کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک ہی مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دونوں میاں بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی بازار میں بھگدڑ مچ گئی بچے اور خواتین چیخ وپکار کرنے لگے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بلال جان بحق ہو گیا جب کے بیوی ساجدہ کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا پھر کچھ اور پولیس مصروف تفتیش ہے ڈی ایس پی سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ پہنچ چکے ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے

