سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )
ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد، ایس ایس پی سکھر اظہر خان اور رینجرز کے ونگ کمانڈر عاطف کی مشترکہ زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس اداروں کے افسران، اہل سنت و فقہ جعفریہ کے علمائے کرام، مجالس و جلوس کے منتظمین، پرمٹ ہولڈرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان، مجالس و جلوسوں کے روٹس، ٹریفک انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں جنہیں سیکیورٹی پلان کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

