قاضی احمد رپورٹ سائين بخش لاکھو
سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (سگا) کی 54ویں سالگرہ کی تقریب گورنمنٹ پرائمری اسکول قاضی احمد میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام سے کیا گیا، جس کے بعد مہمانوں کو سندھ کی روایتی ثقافت کے مطابق اجرک اور لونگیاں پیش کی گئیں۔تقریب میں سگا کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاکم علی اوٹھو، ایاز چانڈیو، پیس فل سپورٹنگ ہینڈز تعلقہ قاضی احمد کے محمد رمضان لاشاری، انسان دوست ویلفیئر تنظیم کے حفیظ الرحمان جونو، گسٹا ضلع شہید بینظیر آباد کے خزانچی محمد عرس چانڈیو سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔سگا برانچ قاضی احمد کے صدر ایاز علی چانڈیو نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سگا کی 54ویں سالگرہ کا کیک معزز مہمانوں اور تنظیم کے کارکنوں نے مل کر کاٹا۔۔
تقریب میں سندھی ادبی سنگت کے اصغر دمائی، ایم بی ڈاہری، شبنم کوکر، شبیر رند، ممتاز سومرو، شاہنواز ڈاہری، محمد یاسین چانڈیو، محمد بچل مہر، شہزاد کوکر، کے منیجر ریاض حسین انڑ، مقصود احمد ڈاہری، انور علی انڑ ایڈووکیٹ، میر ہزار جتوئی، ذوالفقار علی عباسی، اشفاق احمد میمن، فقیر شمشیر علی راہو، ڈاکٹر صاحب خان انڑ، غلام رسول انڑ، عنایت علی لاکو، ممتاز علی میمن اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

