میلسی ( ڈپٹی بیورو چیف سجاد سحر ).
بزم سخن میلسی کے صدر مرید عباس خاور نے کہا ہے کہ سرور کائنات کے چچا زاد بھا ئی حضرت علی کرم اللہ وجہ نے بچپن میں ہی اعلان اسلام کیا ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے قصبہ خان پور میں 18ذوالحجہ کی شب محفل مشاعرہ بسلسلہ عظمت خم غدیر کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اس محفل کے مہمان خصوصی لیہ کے نامور شاعر کاظم حسین کاظم تھے ۔ ۔طرحی مشاعرے میں شعرا عزادار حسین، علی عباس کاشر ، محسن عباس محسن ، یاسر عباس فراز ، اعجاز رضا غدیری اور مرید عباس خاور نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ آخر میں صدر محفل کے اصرار پر کاظم حسین کاظم نے طرحی و دیگر سلام ومنقبت کا کلام اردو و سرائیکی زبان میں پیش کیا۔
اس مشاعرے میں خانپور کی بخاری و گیلانی سادات فیملی نے بھی شرکت کی بخاری سادات میں سے سید مبشر حسین بخاری تشریف لائے۔ مقامی مومنین میں سے سجاد حسین جعفری، اقبال حسین ، ماہر تعلیم ظفر عباس ، پرنسپل اختر عباس زاہد ، مشتاق حسین ، اشفاق حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم عباس ،اساتذہ محسن عباس فہیم عباس ،زاہد نزیر نادر رضا، احسن مختار ، ضیاف نجف مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ پروفیسر اعجاز رضا غدیری نے نقیب محفل کے فرائض سرانجام دیے اور آخر میں غدیری خطاب سے بھی نوازا

