Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (عاشرعلی سے)

    ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت محرم الحرام سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔
    محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام افسران کو خصوصی ٹاسک سونپ دیے گئے۔مجالس اور جلوسوں کے شرکاءکو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لئے جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت۔
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد، محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا، ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلمان ظفر، تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور مجالس و جلوسوں کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مجالس و جلوسوں کے شرکاء کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حساس مقامات پر پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے جبکہ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کو مزید موثر بنایا جائے۔تمام افسران امام بارگاہوں کے منتظمین، امن کمیٹیوں اور مقامی عمائدین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راستوں میں موجود جھاڑیوں، خود رو پودوں اور دیگر رکاوٹوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، امام بارگاہوں، عبادتگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر موثر چیکنگ کا نظام نافذ کیا جائے۔ شہر بھر میں سرویلنس، مانیٹرنگ اور سکیورٹی نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، جبکہ مجالس اور جلوسوں میں شریک عزاداروں کی میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگر جدید آلات کے ذریعے مکمل چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس چوبیس گھنٹے متحرک رہے گی اور شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ڈی آئی جی  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    Related Posts

    سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (سگا) کی 54ویں سالگرہ کی تقریب

    تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

    منتظمین مجالس و جلوس، لائسنس داران اور ممبران امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ

    مقبول خبریں

    امریکا میں 60 سال بعد خطرناک ‘گوشت خور پیراسائٹس کا حملہ: ٹیکساس میں ہنگامی صورتحال نافذ

    مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھرجینیوا روانہ

    پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

    نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    سونے کی قیمتوں میں تیزی: عالمی منڈی میں مہنگائی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں

    بلاگ

    بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور عوامی بے چینی

    پنجاب پولیس: میرٹ، مداخلت اور تبادلوں کی سیاست کے درمیان جاری کشمکش

    تصویریں دھندلی کیوں تھیں 

    اور اف ہمارے ملک میں یہ پروٹوکول

    جب ویزا، ووٹ سے زیادہ اہم ہو جائے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.