نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
باندھی میں جائیداد کے تنازع پر 78 سالہ بزرگ پر بھتیجے کا مبینہ تشدد، پانی میں ڈبو کر مارنے کی کوشش، مکینوں نے بچا لیا، بزرگ کا پریس کلب باندھي کے سامنے احتجاج۔تفصیلات کے مطابق باندھی کے قریب گاؤں محمد ادریس برڑو کے رہائشی 78 سالہ فتح محمد برڑو نے پریس کلب باندھي پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی حاجی میر محمد برڑو والد کی چھوڑی ہوئی زمین اور شہروں میں موجود جائیداد ہتھیانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی مختلف اوقات میں زمین اور پراپرٹی کے حصوں کے حوالے سے ان سے دستخط لیتے رہے، جبکہ پنجاب میں موجود تین کروڑ روپے مالیت کے گھر کے متعلق بھی کہا گیا کہ وہ فروخت کرکے ان کا حصہ دیا جائے گا، تاہم آج تک انہیں ان کا حق نہیں ملا مھینی گاؤں وراہی کی کچھ زمین پر بھی قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز پانی کی باری کے دوران ان کے بھتیجے محمد یار برڑو نے ان پر تشدد کیا اور پانی میں ڈبو کر مارنے کی کوشش کی، تاہم شور مچانے پر علاقہ مکین پہنچ گئے اور انہیں بچا لیابزرگ فتح محمد برڑو نے ایس پی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں اپنے بھائی حاجی میر محمد برڑو اور ان کے بیٹوں سے جان کا خطرہ ہے، لہٰذا انہیں تحفظ فراہم کرکے والد کی جائیداد میں ان کا جائز حصہ دلا کر انصاف کیا جائے۔

