Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں آٹو موبائل کا نیا انقلاب: گریٹ وال موٹرز کا ‘کینن الفا’ ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف

      واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ

      امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں؛ 1ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط، ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے اور 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

      پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عید الاضحیٰ پر پنجاب حکومت کا صفائی آپریشن کامیاب: 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، وزیر اطلاعات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ‘ستھرا پنجاب’ ویژن کے تحت عید الاضحیٰ پر صفائی آپریشن کو مثالی اور کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ عید کے تین روز کے دوران ‘ستھرا پنجاب’ کے ورکرز نے صوبہ بھر سے 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں کامیابی سے ٹھکانے لگائیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بڑے آپریشن میں ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز اور 60 ہزار گاڑیوں نے حصہ لیا، جنہوں نے آلائشیں اٹھانے کے لیے 60 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود اس آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی اور ہدایات جاری کیں۔ آپریشن کا دائرہ کار لاہور سے اٹک تک اور ملتان سے رحیم یار خان اور صادق آباد تک پھیلا ہوا تھا، جہاں بلا تفریق صفائی کا عمل یقینی بنایا گیا۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کو تعفن سے بچانے کے لیے حکومتی ٹیموں نے عرقِ گلاب، فینائل اور چونے کا بھرپور استعمال کیا، جبکہ صوبے بھر کی 4 ہزار سڑکوں کو عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ اس کے علاوہ ‘ستھرا پنجاب’ کے ورکرز نے 60 ہزار مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی ہیلپ لائن کو ملنے والی 100 فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ‘ستھرا پنجاب’ کے ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے 10، 10 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
    آخر میں عظمیٰ بخاری نے ان شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صفائی آپریشن میں حکومتی ٹیموں سے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن کی کامیابی پر پنجاب کے شہری بھی خوشی اور اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

    Related Posts

    من گھڑت مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

    ڈاکٹرکی خاتون مریضہ کےساتھ غیر اخلاقی حرکت

    آگ لگنے سے غریب کے جانور جل کر راکھ

    مقبول خبریں

    راولپنڈی ، عرفات منہاس کا 5 وکٹوں کے ساتھ تاریخ ساز ڈیبیو، پاکستان کو جیت کیلئے آسٹریلیا نے 201 کاہدف دیدیا

    پاکستان میں آٹو موبائل کا نیا انقلاب: گریٹ وال موٹرز کا ‘کینن الفا’ ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف

    امریکی صدر کو جھٹکا، عدالت نے کینیڈی سینٹر کے بورڈ سے ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    زہریلی شراب پینے سے 15 افراد ہلاک، 8 ملزم گرفتار

    طبی معائنے کے بعد صدر ٹرمپ کی صحت "بہترین” قرار، وائٹ ہائوس

    بلاگ

    ابراہیمی معاہدے: مسلم دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.