پسرورمحمد اشفاق
چونڈہ نالہ ڈیک پر محکمہ ہائی وے کی غفلت ایک اور قیمتی جان لے گئی۔ زیرِ تعمیر پل پر مناسب حفاظتی انتظامات اور وارننگ سائن نہ ہونے کے باعث گاڑی پل سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچیاں زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ فیملی شکرگڑھ سے چونڈہ آ رہی تھی۔افسوسناک امر یہ ہے کہ اس سے قبل بھی اسی مقام پر ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے، مگر محکمہ ہائی وے کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے اور محکمہ ہائی وے کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

