خان پور(رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے): گھریلو جھگڑے پر خاوند کا بیوی پر آہنی راڈ سے بدترین تشدد ،واقعہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود فتح پور کمال میں پیش آیا ۔ متاثرہ خاتون زارا بی بی کے ہاتھ ٹانگ زخمی ہیں۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ظاہر پیر پولیس نے ملزم شفیق کی تلاش شروع کردی ہے۔

