پسرورمحمد اشفاق سے
پسرور سیالکوٹ روڈ پر لگائے گئے پودے عدم توجہ اور بروقت پانی نہ ملنے کے باعث سوکھنے لگے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث وہ مرجھا رہے ہیں۔ کئی مقامات پر پودے خشک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد پودے پانی کی کمی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ عملے کو فوری متحرک کیا جائے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر پودوں کو پانی فراہم کیا جا سکے اور ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔۔

