Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انمول پنکی کے چیف اکاؤنٹنٹ کا بھائی گرفتار، وزیر آباد کا رہائشی شوہر عمان فرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تفتیشی حکام نے ملزمہ کی شناختی اور سفری دستاویزات کا ریکارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مالی معاملات سے جڑے مزید افراد تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے۔ دوسری طرف پنکی کے مبینہ شوہر ناصر علی کے شناختی کارڈ کی کاپی منظرِ عام پر آ گئی ہے جب کہ وہ کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر عمان فرار ہو گیا تھا۔

    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے انمول عرف پنکی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ملزمہ نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے پاسپورٹ بنوایا تھا، جو 17 اپریل 2023 کو ایکسپائر ہو چکا ہے جب کہ ملزمہ نے 6 دسمبر 2016 کو قومی شناختی کارڈ حاصل کیا، جس پر ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشنِ اقبال کراچی کا پتہ درج ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام ملزمہ کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بیرونِ ملک روابط، ممکنہ نیٹ ورک اور مالی لین دین سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ ملزمہ کے اہل خانہ کے پاسپورٹس اور شناختی دستاویزات کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

    دوسری طرف پنکی کیس میں پولیس کو ایک اور اہم کامیابی بھی ملی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق پولیس نے پنکی کے ایک اور مبینہ اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم سہیل اپنے بھائی ذیشان کے ساتھ مل کر پنکی کے اکاؤنٹس اور مالی معاملات دیکھتا تھا۔

    تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مالی لین دین، بینک اکاؤنٹس، مبینہ منشیات نیٹ ورک اور سہولت کاروں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے جب کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا دائرہ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر ناصر علی کے شناختی کارڈ کی کاپی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کی مبینہ شادی ناصر علی سے ہوئی تھی، جو وزیر آباد، گوجرانوالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر علی اپنی مبینہ بیوی انمول عرف پنکی کے ساتھ مل کر آن لائن منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان رائیڈرز کے ذریعے پارسل بک کروا کر مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

    تحقیقات کے مطابق انمول عرف پنکی اور اس کا مبینہ شوہر لاہور کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر رہے جب کہ شہر کے پوش علاقوں میں بھی منشیات سپلائی کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ او سی یو منشیات سیل اور پولیس کی سخت کارروائیوں کے بعد ناصر علی کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر عمان فرار ہو گیا تھا۔پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے حوالے سے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

    Related Posts

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مون سون کا چھٹا سپیل: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    مقبول خبریں

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

    یونان : جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں اسرائیلی سیاح گرفتار، یورپ آتشزدگی میں بھی اسرائیل ملوث ہے!

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مون سون کا چھٹا سپیل: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تفصیلی غوروخوض

    بلاگ

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.