کبیروالا راؤناصرعلی شادابی
خانیوال ڈی پی او محمد عابد وڑائچ کی ہدایات پر تھانہ کہنہ میں اہم پنچائیت کامیاب برسوں سے جاری خاندانی تنازع خوش اسلوبی سے حل، دو حقیقی بھائیوں میں صلح ،2014 سے جاری رنجش اور مقدمات کا خاتمہ، دونوں فریقین نے اختلافات بھلا دیے،ایس ایچ او تھانہ کہنہ عمران شاہد نے فریقین کو تفصیل سے سن کر صلح کروانے میں کردار ادا کیا
پنچائیت میں بھائی چارے برداشت اور خاندانی رشتوں کی اہمیت پر زور دیا گیا،اہل علاقہ نے تنازع کے پرامن حل کو خوش آئند قرار دے دیا شہریوں کا پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ-

