نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر طارق جاوید نے “بدل دو نظام” ممبرشپ مہم کے سلسلے میں ممبرشپ کیمپ کا افتتاح کر دیا۔کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں بااختیار شہری حکومتوں، مضبوط بلدیاتی نظام، بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور عوامی حقِ حکمرانی کے لیے آگے بڑھیں، جماعت اسلامی کے رکن بنیں اور حافظ نعیم الرحمٰن کا ساتھ دیں۔
جماعت اسلامی کی “بدل دو نظام” ممبرشپ مہم، ضلعی امیر طارق جاوید نے ممبرشپ کیمپ کا افتتاح کر دیا

