سیالکوٹ(سلیم احمد اعوان شیخوسے)
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ دھنی چند میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری متین اکرام کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔مذکورہ تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد ادریس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انکشاف کہ ان کو چاند نامی شخص نے بطو ر شوٹر ہائیر کیا تھا پولیس نے ان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اسلحہ اور چاند سے لی جانے والی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔


