سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) حقیقی ماموں نے اپنی حقیقی بھانجی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ چک منڈاہر کے رہائشی بنیامین نے درندگی کا بھر پور مظاہرہ دیکھاتے ہوئے اپنی 13 سالہ حقیقی بھانجی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ بچی کی والد کی درخواست پر ملزم بنیامین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

