سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

ریلی میں طلبہ، اساتذہ، مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی
‘معرکۂ حق’ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسٹنٹ کمشنر ثناشرافت کی زیر قیادت ریلی

