لاہور:لاہور کے علاقے مزنگ بیگم روڈ مائی روپہ کے دربار کے قریب واقع ایک فلیٹ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے خاتون اور دو کمسن بچوں کو گولیاں مار کر ق ت ل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہد جٹ عرف طوفان سندھو، جو پراپرٹی ڈیلر تھا، فلیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
واقعے کے نتیجے میں عائشہ نامی خاتون اور دو کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو لڑکیاں شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں اندوہناک واقعہ: دو بچے اور خاتون ہلاک، ملزم پراپرٹی ڈیلرکی خودکشی

