Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہائی کورٹ نے خواجہ سراؤں کا ’مبارکبادی‘ اور ’نیگ‘ مانگنا غیر قانونی قرار دے دیا، زبردستی وصولی پر جیل کی سزا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    !
    لکھنؤ: الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ایک تاریخی حکم نامے میں واضح کر دیا ہے کہ خواجہ سرا برادری کو خوشی کے مواقع پر روایتی ’مبارکبادی‘ یا ’نیگ‘ (نقد رقم اور تحائف) مانگنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے۔ عدالت نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے مطالبات کرنا یا زبردستی رقم وصول کرنا بھارتیہ نیائے سہنتا (BNS) کے تحت سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔
    یہ حکم جسٹس آلوک ماتھور اور جسٹس امیتابھ کمار رائے پر مشتمل بنچ نے گونڈا ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خواجہ سرا ’ریکھا دیوی‘ کی رٹ پٹیشن پر سماعت کے دوران دیا۔
    ریکھا دیوی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ قصبہ جرول کے ’کاٹی کا پل‘ سے ’گھاگھرا گھاٹ‘ اور کرنیل گنج کے ’سریو پل‘ تک کا علاقہ اس کے لیے مخصوص (Reserve) کیا جائے تاکہ وہ وہاں سے بلا روک ٹوک ’نیگ‘ وصول کر سکے۔
    درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ یہ ایک دیرینہ روایت ہے جو اب ایک ’روایتی حق‘ بن چکی ہے، اور علاقہ مخصوص نہ ہونے کی وجہ سے برادری کے دیگر گروہوں کے ساتھ اکثر جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔
    ہائیکورٹ نے درخواست کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیکس، لیوی یا فیس صرف قانون کے تحت ہی وصول کی جا سکتی ہے۔ ’مبارکبادی‘ یا ’ججمانی‘ کے نام پر پیسے لینے کی روایت کو قانون کی کوئی چھتری حاصل نہیں ہے۔
    بنچ نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کو ایسی رقم ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا جو قانوناً جائز نہ ہو۔ ایسی وصولی کو قانونی شکل دینے کا مطلب ’مجرمانہ سرگرمیوں‘ کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا۔
    ایکٹ 2019 کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ’خواجہ سرا شخص (تحفظ برائے حقوق) ایکٹ 2019‘ میں بھی اس طرح کے کسی حق کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔
    عدالت نے اپنے فیصلے میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی بھی شخص زبردستی یا کسی بھی طریقے سے رقم وصول کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو اس کے خلاف بھارتیہ نیائے سہنتا کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی اور سزا کا بندوبست نافذ ہوگا۔
    : عدالت کے اس فیصلے کے بعد اب روایتی طور پر گلی محلوں میں ’نیگ‘ مانگنے کے عمل پر قانونی گرفت سخت ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اسے اب ”غیر قانونی وصولی“ کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

    Related Posts

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    مقبول خبریں

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    ڈیزل سے لدا پاکستانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گذر کر کراچی روانہ

    امریکا سے مذاکرات ، باضابطہ ثالث پاکستان ہی ہے، ایران

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.