Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :سوشل میڈیا پر ایک خبر آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہےاور وہ یہ ہے کہ آئندہ سے آپ کو بجلی کے بل آپ کی آمدن کے حساب سے آیا کریں گے جی ۔۔ آپ نےدرست سنا اور درست پڑھا ہے اب بجلی کے موصول ہونےوالے بل آپ کی ماہانہ تنخواہ یا آمدن کے مطابق ہوں گے۔
    سوشل میڈیا صارفین نے ا س خبر پر طرح طرح کے تبصرے کئے کسی نے کہا یہ فیک نیوز ہے تو کسی نے اسے پاگل پن قرار دیا ۔۔۔لیکن بے نقاب نیوز کے مطابق نہ تو یہ فیک نیوز ہے اور نہ یہ بات مکمل درست ہے۔۔
    ابھی یہ محض حکومتی سطح پر پیش کی جانے والی تجویز ہے جو ابھی مختلف سطحوں پر زیر بحث ہے ۔ لیکن یہ کسے اور کیوں نافذ کی جائے گی؟
    پہلے جانتے ہیں کہ مسئلہ کیا ہے ؟مختلف سلیب سسٹم کے تحت دوسو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو مستحق صارفین تصور کیا گیا یعنی عوام کا وہ طبقہ جو کم وسائل کی بنا پر کم بجلی استعمال کرتا ہے اور اسے حکومتی سبسڈی کا اہل گردانا گیایعنی اگر آپ دو سو سے کم یونٹس استعمال کررہے ہیں تو آپ غریب ہیں اور حکومتی مدد کے اہل ہیں لیکن اگر آپ کی بجلی کا استعمال دوسو سے زائد یونٹس ہیں تو آ پ کا تعلق کھاتے پیتے طبقے سے ہے۔یہاں استعمال شدہ یونٹس کا پیمانہ استعمال کرکے آمدن کا آگہی کی منطق بھی تھی تاہم یہاں اب انٹری ہوتی ہے لیتھئیم بیٹریز کی جو تین سو یونٹس اسٹور کرسکتی ہے اور چھ کلو واٹ سے لے کر دس کلو واٹ کے سولر سسٹمزکی جنہوں نے واپڈا کے بابوؤں کے صدری نسخے سے تیار کردہ اس سسٹم کو تباہ و برباد کردیا۔
    فرض کریں کسی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہانہ ہے تو سولر لگانے سے پہلے اس کی صرف شدہ بجلی ڈھائی سو تا تین سو یونٹس ماہانہ تھی جس کا بل بارہ تا تیرہ ہزار تھاتاہم سولر لگانے کےبعد ان کا بل بمشکل ہی دوسو یونٹس کراس کرتا یوں وہ حکومتی مدد کے مستحق ٹہرے اور اب ان کا بل دو تا تین ہزار ہے۔ اور یہ واحد کیس نہیں پچھلے دو تا تین سالوں کے دوران کم یونٹس استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد نوے لاکھ سے بڑھ کردو کروڑدس لاکھ ہوگئی ہے۔
    اب حکومتی بزرجمہران کا موقف ہے کہ آمدن کے مطابق بجلی کا بل وقت کی ضرورت ہے کیونکہ آئی پی پیز کا گردشی قرضہ اور آئی ایم ایف کا ڈنڈادونوں صرف عوام کےقسمت میں لکھ دئیے گئے ہیں۔ پہلے انہوں نے عوام کی اضل آمدن جاننے کے لئے یونٹس کی پراکسی استعمال کی اب وہ کوئی اور طریقہ ڈھونڈیں گے، لیکن یہاں اقتدار کے سنگھاسن پر بیٹھے حکمرانوں اور ان کے لئے خوش نما تجاویز تیار کرنے والے بابوؤں کو وارننگ ہے کہ لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس کے لئے شوق سے بل بجلی کے بڑھائیں لیکن خیال رہے کہ اتنے نہ بڑھائیں کہ وہ سولر سسٹم اورلیتئھیم بیٹریز لگا کر آپ کے واپڈا سسٹم کو خیر آباد ہی کہہ دیں

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.