Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

      مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے دنیا بدل دی: مہنگے میزائلوں کا دور ختم؟ فرانس کا ڈرونز کو کچلنے کے لیے نیا ‘سستا اور قاتل’ ہتھیار تیار!

      بیجنگ آٹو شو 2026:چیری نے 1500 کلومیٹر رینج والی طاقتور ‘Tiggo X’ لانچ کردی، بی وائی ڈی کے لیے خطرے کی گھنٹی

      واٹس ایپ کا نقشہ بدل گیا: 2013 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان، نئے ‘فیچرز’ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

      ”میڈ ان لاہور“ سپر کمپیوٹر 94 کروڑ میں نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سینئیر صحافی مطیع اللہ جان دنیا نیوز سے مستعفی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:سینئر صحافی مطیع اللہ جان نےد نیا نیوز ٹی وی استعفا دیدیا۔ یہ فیصلہ نیشنل پریس کلب میں منعقد ہونے والے ایک متنازع پروگرام کے بعد سامنے آیا جس پر میڈیا حلقوں کے اندر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
    مطیع اللہ جان نے 25 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات کی کوریج کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کے لیے ایک عشائیہ ترتیب دیا تھا۔ اس تقریب پر اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب پریس کلب انتظامیہ نے انہیں اسے ملتوی کرنے کی درخواست کی کیونکہ اسی مقام پر وزارت اطلاعات و نشریات کی ایک سرکاری تقریب بھی شیڈول تھی مگر یہ تقریب پھر بھی منعقد کی گئی۔
    اس موقع پر صحافی اسد طور کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے مطیع اللہ جان نے میڈیا پر پابندیوں، صحافیوں کو مبینہ ہراسانی اور امان مزاری ایڈووکیٹ جیسے کیسز کا ذکر کیا جس میں انہوں نے آزادی اظہار پر سوالات اٹھائے بعد ازاں ان پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے یہ تقریب نیشنل پریس کلب کے نام سے منسوب کرکے کروائی اور مبینہ طور پر اس کا لوگو بھی استعمال کیا جبکہ ایک شیلڈ میں بھارتی پرچم کی موجودگی پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔
    امریکی صحافی کیٹلین ڈورنبوس نے بعد میں کہا کہ انہیں اس تقریب میں مدعو کرکے غلط تاثر دیا گیا کیونکہ یہ ایک پروفیشنل نیٹ ورکنگ ایونٹ سے سیاسی تنقید کی نشست میں تبدیل ہو گیا۔
    اس واقعے کے بعد مختلف حلقوں سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ حکومتی حامی افراد اور پریس کلب کے بعض عہدیداروں نے اس تقریب کو غیر اخلاقی اور پاکستان کی ساکھ کے لیے نقصان دہ قرار دیا جبکہ سوشل میڈیا پر #ShameOnMTJ جیسے ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کرتے رہے۔ دوسری جانب مطیع اللہ جان کے حامیوں نے ان کے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی گرفتاریوں، یوٹیوب چینلز کی بندش اور پیکا قانون کے تحت مقدمات جیسے معاملات پہلے ہی ریکارڈ پر موجود ہیں اس لیے ان مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا صحافت کا حصہ ہے۔

    Related Posts

    پنجاب پولیس کا ‘چوہنگ سکینڈل’: کروڑوں کے فنڈز ڈکارنے والے بڑے افسران بے نقاب؛

    آسیان ممالک کے وفد کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے ملاقات، واہگہ بارڈر اور شالیمار باغ کا بھی دورہ

    مشرق وسطیٰ جنگ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    مقبول خبریں

    پنجاب پولیس کا ‘چوہنگ سکینڈل’: کروڑوں کے فنڈز ڈکارنے والے بڑے افسران بے نقاب؛

    مشرق وسطیٰ جنگ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

    صحافی فخر الرحمان کی ضمانت منظور

    بلاگ

    سولر لائسنسنگ کا خاتمہ: عوامی ریلیف یا محض ایک سیاسی یوٹرن؟

    منشیات کیسز کھیل بے نقاب، جیلوں کی خاموشی، ریکارڈ میں ردوبدل سے بریت تک، افسران کی ACR ماتحت کیوں لکھیں،ایس پی کی ایس ایچ او کی للکار،وجہ جان کر افسر خاموش

    پنجاب جرائم بڑھنے کی اصل وجہ بے نقاب، KPI کے کھیل میں انصاف قتل

    معیارِ تعلیم کے معمار: پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.