Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے بند۔ انڈونیشیا پابندی لگانے والا پہلا ایشیا ملک بن گیا”

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انڈونیشیا نے آج سے اس نئے حکومتی قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جس کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    امریکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں کو فحش مواد، سائبر بلینگ، آن لائن فراڈ اور سوشل میڈیا کی لت سے بچانا ہے۔
    اس قانون کی منظوری رواں ماہ کے اوائل میں دی گئی تھی جس کے بعد انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے یوٹیوب، ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، ایکس اور روبلوکس جیسے مقبول پلیٹ فارمز پر بچوں کے اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگائی ہے۔انڈونیشیا کا یہ فیصلہ آسٹریلیا کے اس نقشِ قدم پر ہے جس نے گزشتہ برس دنیا میں پہلی مرتبہ بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی تھی تاکہ خاندانوں کو ٹیک کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے بچایا جا سکے۔
    انڈونیشیا کی وزیر برائے مواصلات اور ڈیجیٹل امور، میوتیا حفید کا کہنا ہے کہ اس قانون کا اطلاق ملک کے قریباً سات کروڑ بچوں پر ہو گا جو مجموعی طور پر 28 کروڑ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں۔
    انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ یہ ایک مشکل مشن ہے لیکن بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے یہ قدم اٹھانا ناگزیر تھا۔
    ان کے بقول ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اجنبیوں تک آسان رسائی اور ڈیٹا سیکیورٹی کے خطرات نے بچوں کو انتہائی غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

     

    Related Posts

    آبنائے ہرمز کی غیر معینہ مدت تک بندش کا خدشہ،برینٹ خام تیل 107 ڈالر سے تجاوز کر گیا

    بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم 8ویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

    نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس: نئے صوبوں کے قیام اور پارلیمانی بحث پر اہم فیصلے

    مقبول خبریں

    آبنائے ہرمز کی غیر معینہ مدت تک بندش کا خدشہ،برینٹ خام تیل 107 ڈالر سے تجاوز کر گیا

    بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم 8ویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

    نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس: نئے صوبوں کے قیام اور پارلیمانی بحث پر اہم فیصلے

    آبنائے ہرمز سے متعلق خلیجی ممالک کا اہم اجلاس اچانک ملتوی، وجہ کیا بنی؟

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.