راولپنڈی:پاکستان کی طرف سے جاری آپریشن غضب للحق کے دوران خیبر سیکٹر میں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے دوران پاک افواج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، اسی آپریشن کے دوران خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جہاں پاک فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا، پاک فوج کی ان مؤثر کارروائیوں سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف کےحصول تک جاری رہے گا۔
گزشتہ روز پاکستان کی طرف سے جاری آپریشن غضب للحق کے دوران باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئیں، سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق کے سلسلے میں پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا، پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
آپریشن غضب للحق؛ خیبر، باجوڑ سیکٹر ز میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں، افغان پوسٹیں مکمل تباہ

