سکھیو، بنکاک، تھائی لینڈ: تیز رفتار ریل پروجیکٹ پر کام کرنے والی ایک دیوہیکل کرین اچانک بے قابو ہو کر گزرتی ہوئی ٹرین پر جا گری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین کے ملبے میں بھی آگ لگ گئی جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ ناکھون راتچاسیما (Sikhiu, Nakhon Ratchasima) سکھیو میں بدھ کی صبح ایک المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب زیر تعمیر پل پر موجود کرین گرنے سے ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ پولیس اور بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس ہولناک حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ تھائی لینڈ کے ضلع سکھیو میں پیش آیا، جو بنکاک سے تقریباً 230 کلومیٹر دور ہے۔
اطلاعات کے مطابق تیز رفتار ریل پروجیکٹ پر کام کرنے والی ایک دیوہیکل کرین اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور گزرتی ہوئی ٹرین پر گر گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین کے ملبے میں بھی آگ لگ گئی جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔
تھائی حکومت کے کے مطابق حادثہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر پیش آیا جس کے باعث ٹرین پٹری سے اتر گئی اور آگ لگ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرین کی کئی بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی مسافر اندر پھنس گئے۔ اگرچہ امدادی کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے تاہم ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اگرچہ ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے اطلاعات مختلف ہیں، ناکھون راتچاسیما کے صوبائی پولیس چیف تھاچاپون چناونگ نے میڈیا کو تصدیق کی کہ اب تک کم از کم 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، 40 سے زائد مسافروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ سرکاری حکام نے جائے وقوعہ پر متعدد ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تعمیراتی مقام پر حفاظتی معیارات کی لاپرواہی حادثے کی بنیادی وجہ بنی۔
تھائی لینڈ میں کرین تیز رفتار ٹرین پر جاگری،22 ہلاک،40سے زائدشدید زخمی

