نیویارک:نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی نے عوامی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپالا سے نئی دہلی اور نیویارک تک پھیلے ہوئے اپنے خاندان کا شکریہ، اور "میری بیوی رما کا شکریہ، میرے بہترین دوست ہونے کے لئےے، اور ہمیشہ مجھے روزمرہ کی چیزوں میں خوبصورتی دکھانے کے لیے۔ اور سب سے زیادہ شکریہ نیویارک کے شہریوں کا جنہوں نے مجھے منتخب کیا۔ ان سے برنی سانڈرس نے حلف لیا۔
BREAKING: Zohran Mamdani thanks his parents and family in Kampala in rousing acceptance speech.
"Thank you to my wife Rama, for being my best friend, and for always showing me the beauty in everyday things.” pic.twitter.com/f1OoSM169G
— Larry Madowo (@LarryMadowo) January 1, 2026
کھچا کھچ شہریوں سخت سردی کے باوجود تقریب سے شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر ممدانی کا کہنا تھا کہ شائد ہم کامیاب نہ ہوسکیں لیکن یہ کوئی نہیں کہہ سکےگا کہ ہم نے تبدیلی کے لئے ہمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو معاشرے کی تبدیلی دوبارہ تشکیل کے مواقع زندگی میں کم ہی ملتے ہیں اور جب ہم نے دیکھا ہو کہ چھوٹے چھوٹے مفادات کے لئے عوامی کاموں کو پس پشت ڈال کر ہتھیار ڈال دئیے گئے وعد ے پورےنہیں کئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک کےشہری انتظار کرتے رہے کہ بہتری آئے گی مگر انتظار طویل ہوتا چلاگیا۔ میں نیویارک کے شہریوں سے یہ نہیں کہوں گا کہ وہ کم سے کم مطالبہ کریں اور توقع اس سے بھی کم کی رکھیں۔ آج سے نئے دور کی ابتدا ہوتی ہے ،بڑی توقعات کے ساتھ۔۔
Zohran Mamdani walked off after his inauguration today to ‘Gaddi Red Challenger’ by Toronto-based Punjabi artist Babbulicious – a flex-heavy Punjabi pop track about cruising in a red Dodge Challenger, blasting speakers, and repping where you’re from.
The song’s hook declares… pic.twitter.com/BE7IDONjCE
— Drop Site (@DropSiteNews) January 1, 2026
ظہران ممدانی کی تقریب میں ٹورنٹو میں مقیم پنجابی آرٹسٹ بببلیشس کے ’گڈی ریڈ چیلنجر‘ کے پنجابی ٹریک پر پرفارم کیا ۔گانے میں اعلان کیا ہے کہ "لڑکا نیویارک میں رہتا ہے”، پل کے نام کے ساتھ NYC کے مختلف محلوں کا بھی ذکر کیا گیا ، یادرہےظہران ممدانی خود جنوبی ایشیائی اور مسلمان ہیں۔ اور پنجابی، مسلم، اور جنوبی ایشیائی ووٹرز، خاص طور پر کوئنز اور بروکلین میں اس کے ووٹرز کی بڑی تعداد ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نےایک پاکستانی آنٹی ثمینہ کا خصوصی ذکرکیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ ”لوگوں کے دل بدل گئے ہیں“۔
نیو یارک کے ڈیموکریٹک سوشلسٹ میئر ظہران ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے پیش رو ایرک ایڈمز کے دور کے بیشتر ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دیے۔
یہ فیصلہ حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد جاری ہونے والے ایک بڑے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کیا گیا، جو ان احکامات سے متعلق ہے جو ایڈمز پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد جاری کیے گئے تھے۔
امریکی اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق یہ اقدام بروکلین میں جمعرات کو دستخط کیے گئے پانچ ایگزیکٹو آرڈرز میں سے ایک تھا۔ اس کے تحت 26 ستمبر 2024 کے بعد ایڈمز کی جانب سے جاری کیے گئے تمام آرڈرز منسوخ کر دیے جائیں گے۔ اسی تاریخ کو ان پر وفاقی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ممدانی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد نئی انتظامیہ کے لیے “نیا آغاز” یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایڈمز کے دور کے کچھ احکامات دوبارہ جاری کیے جا سکتے ہیں، جن میں یہ آرڈر بھی شامل ہے جس کے تحت انسدادِ یہود دشمنی کے دفتر کو برقرار رکھا گیا تھا۔ ممدانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ دن ایک نئے دور کی علامت ہے، اور اس کے لیے ماضی میں سیاست سے مایوس ہونے والے شہریوں کے خدشات کو سمجھنا ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ہی ممدانی نے رہائش کے مسائل سے متعلق اپنے انتخابی وعدوں پر بھی پیش رفت کی۔ انہوں نے کرایہ داروں کے تحفظ کے لیے میئر کے دفتر کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا اور دو نئی ٹاسک فورسز بنانے کے احکامات پر دستخط کیے، جن کا مقصد شہر کی ملکیتی زمین پر رہائشی تعمیرات کی رفتار بڑھانا اور رہائش کی فراہمی میں اضافہ کرنا ہے۔

