ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت، انھیں ڈھاکہ کے ضیا الدین باغ میں ان کے شوہر ضیا الرحمان کی قبر کے پاس سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ادا کی گئی جس میں ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنماؤں اور سپورٹرز نے ملک بھر سے شرکت کی۔
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس اور ملک کی مسلح افواج کے سربراہان بھی خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ 25 دسمبر کو خالدہ ضیا کے بیٹے طارق الرحمان 17 سال کے بعد لندن سے واپس ڈھاکہ آئے تھے اور اُن کے آنے کے پانچ دن کے بعد اُن کی علیل والدہ انتقال کر گئیں۔
خاتون آہن وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، شوہر کے پہلو میں سپرد خاک

