Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

      ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

      بھوکی شارک پھر متحرک،کل انٹرنیٹ بند؟

      دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

      سام سنگ گلیکسی ایس 26 کی لانچنگ، پری بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بلیک ہاک ڈاؤن۔۔۔ اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر غزہ میں نیچے جاگرا

      ایران پر امریکی حملہ آخری لمحات میں منسوخ

      قطر، العدید ائیر بیس سے سٹریٹو ٹینکر KC-135 طیاروں کی اڑان

      جب شکاری خود شکار بن گیا

       شام میں بڑی فوجی پیش قدمی: ترک اسپیشل فورسز اور شامی فوج کرد علاقوں کی جانب روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ذاتی المئیے کو سیاسی قوت میں بدلنے والی خاتون آہن، وزیراعظم خالدہ ضیا چل بسیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ گذشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں۔
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے سوشل میڈیا سائٹ ’فیس بک‘ پر لکھا کہ ’ہماری پیاری لیڈر اب ہم میں موجود نہیں ہیں۔ وہ صبح چھ بجے ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔‘
    80 سالہ خالدہ ضیاء لیور سروسس میں مبتلا تھیں۔ ان کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ گٹھیا اور ذیابیطس کا بھی شکار تھیں اور دل کی بیماری میں بھی مبتلا رہیں۔وہ ڈھاکہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے خالدہ ضیا کی وفات پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’بیگم ضیا پاکستان کی دوست تھیں۔‘ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان غم کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
    خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی سیاست میں وہ نام ہے جس نے ذاتی المیے کو سیاسی قوت میں بدلا اور ایک ایسے معاشرے میں قیادت کی مثال قائم کی جہاں سیاست طویل عرصے تک مردوں کے گرد گھومتی رہی۔ ان کا سفر ایک گھریلو زندگی سے شروع ہو کر اقتدار کے اعلیٰ ترین منصب تک پہنچا، جو بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم باب کی حیثیت رکھتا ہے۔
    بیگم خالدہ ضیا گذشتہ چار دہائیوں سے بنگلہ دیش کی سیاست میں سرگرم تھیں۔ اُنھوں نے اپنے شوہر ضیا الرحمان کی ہلاکت کے بعد پارٹی کی قیادت سنھبالی۔
    وہ 1991 میں بنگلہ دیش میں 20 سال کے بعد ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی پہلی وزیراعظم بنیں۔
    دو بار ملک کی وزیراعظم رہنی والی سیاسی رہنما خالدہ ضیا سیاست بدعنوانی کے الزامات اور سیاسی حریف جماعت عوامی لیگ کے مابین کھینچا تانی کا شکار رہی۔
    نہ صرف بنگلہ دیش کی پہلی وزیراعظم منتخب ہو کر انھوں نے تاریخ رقم کی بلکہ انھوں نے پانچ نشستوں سے انتخاب لڑا اور اُس میں کامیابی حاصل کی۔
    1991 میں اپنے پہلے دورِ حکومت میں خالدہ ضیا کی قیادت میں بنگلہ دیش میں پارلیمانی نظامِ حکومت متعارف کروایا گیا۔
    انتخابات سے قبل ملک میں پارلیمانی نظام بحالی اور اُس وقت کے صدر کے خلاف تین اتحاد بنے۔
    وزیراعظم بننے کے بعد انھوں نے ملک میں صدارتی نظام کے بجائے پارلیمانی نظام بحال کرنے کے لیے قانون متعارف کروایا جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
    اس طرح 16 سال کے بعد ملک میں پارلیمانی طرزِ حکومت بحال ہوئی جس نے بی این پی میں خالدہ ضیا کی پوزیشن مضبوط کیا۔
    انھوں نے مذہبی سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی کے ساتھ بھی اتحاد کیا۔
    اُن کا نام خالدہ خانم ہے اور اُن کے اہلخانہ انھیں ’پتھل‘ پکارتے تھے۔ بنگالی زبان میں اس کا مطلب گڑیا ہے۔
    خالدہ ضیاء کی پیدائش 15 اگست 1945 کو دناج پور میں ہوئی۔ ان کا تعلق ایک متوسط خاندان سے تھا اور والد اسکندر مجید پیشے کے اعتبار سے تاجر تھے۔ ابتدائی زندگی میں خالدہ ضیاء کا سیاست سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہی وہ کسی عوامی سرگرمی میں نمایاں دکھائی دیتی تھیں۔ انہوں نے دناج پور مشنری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد میں ڈھاکہ کے سریندرناتھ کالج سے گریجویشن مکمل کی۔ ان کی تعلیم اور شخصیت دونوں میں سادگی نمایاں تھی اور ان کی توجہ زیادہ تر خاندانی زندگی تک محدود رہی۔
    خالدہ کی بہن سلیمہ اسلام کے مطابق شادی کے بعد انھوں نے اپنا نام خالدہ ضیا کر لیا اور سیاست میں انھیں اسی نام سے پکارا گیا۔
    خالدہ ضیا کی شادی 1960 میں پاکستانی فوجی افسر ضیا الرحمان سے 15 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ اس وقت ضیا الرحمان کپتان تھے۔ تاہم 1971 میں ضیا الرحمان مشرقی پاکستان میں ہونے والی بغاوت کا حصہ بنے۔
    بیگم خالدہ ضیا کے شوہر جنرل ضیا الرحمان بعد میں بنگلہ دیش کے صدر بنے اور سنہ1981 میں وہ ایک قاتلانہ حملے میں مارے گئے۔
    خالدہ ضیا کی عمر 36 سال تھی جب اُن کے شوہر ضیا الرحمان کو ہلاک کیا گیا۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ گھریلو خاتون تھیں جن کی زندگی اُن کے دو بچوں تک محدود تھی۔ شوہر کی ہلاکت کے بعد مشکل وقت میں خالدہ ضیا نے پارٹی کی قیادت سنھبالی۔
    شیخ حسینہ حکومت میں خالدہ ضیاء کو کئی بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انھیں اپنے ہی ملک میں جیل اور نظر بندی کی زندگی گزارنی پڑی۔
    79 سالہ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو 8 فروری 2018 کو ضیا آرفنیج ٹرسٹ کرپشن کیس میں نچلی عدالت کی جانب سے پانچ سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اولڈ ڈھاکہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔
    سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی انتظامیہ سے خالدہ ضیاء کے خاندان نے کم از کم 18 بار درخواست کی کہ انہیں بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے، لیکن درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔کورونا وائرس وبائی دور میں شیخ حسینہ حکومت نے 25 مارچ 2020 کو ان کی سزا معطل کرتے ہوئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا تھا جس کے تحت خالدہ ضیا کو اس شرط کے ساتھ عارضی طور پر جیل سے رہا کیا گیا تھا کہ کہ وہ اپنی رہائش گاہ میں ہی رہیں گی اور ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گی۔
    سنہ 2024 میں شیخ حسینہ کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کی بھی خالدہ ضیا نے حمایت کی۔

    Related Posts

    وینزویلا کے تیل پر امریکی کنٹرول کا آغاز: پہلا سودا 500 ملین ڈالر میں طے، قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ

    جنوبی کوریا، مارشل لالگانے پر سزائے موت کی بجائے سابق صدر کو صرف 5 سال قید

    امریکا کا ایران پر فضائی حملہ کس کے کہنے پر روکا گیا؟ نیویارک ٹائمز کا اہم انکشاف

    مقبول خبریں

    انڈر19 ورلڈ کرکٹ کپ 2026، افتتاحی میچ میں بھارت نے امریکاکو ہرادیا، ہینیل پیٹل کی 16رنز کے عوض 5 وکٹیں

    کیا اسرائیل نے ایران کو خاموش پیغام دے دیا؟ ڈیمونا ری ایکٹر کے قریب پراسرار زلزلے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    ملتان سلطانز کی نیلامی اور علی ترین کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    بلاگ

    “جھپیاں دے پیسے الگ تے پپیاں دے پیسے الگ” “ناچو ناچو، پر آواز ہولی رکھو” ساڈا ویہہ اے، جرم نئیں… پر قانون نوں ایہہ سمجھ آ گئی اے

    اربوں کے فنڈز، پھر بھی خستہ حال گاڑیاں ،، مسئلہ پیسے کا نہیں، نظام کا ہے ٹریکر لگیں تو حقیقت سامنے آئے

    طاقت کے اصول اور جنگل کا قانون۔۔۔۔۔۔۔ سپیڈ بریکر۔۔۔ از میاں حبیب

    عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن۔۔۔ کالم نگار ملک محمد سلمان

    ویٹو پاور کے سائے میں انصاف کی پکار: وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ، مگر سلامتی کونسل عملی کارروائی سے قاصر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.